رن وے 34 کا دلچسپ ٹیزر ریلیز کرکے فلمی شائقین میں تجسس بڑھانے کے بعد آج فلم میکرز نے امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور راکل پریت سنگھ جیسے ادکاروں سے سجی اس فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا ہے۔ اجے دیوگن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اداکاری اور ہدایتکار کی کرسی سنبھالنے کے علاوہ اجے اس تھرلر فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ Ajay Devgn and Rakul Preet Singh's Film Trailer Release
اجے نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر رن وے 34 کا ٹریلر شیئر کیا۔ ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے اجے نے لکھا کہ ' ہر سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے۔ ایڈ فلمز فخر کے ساتھ فلم رن وے 34 کا ٹریلر پیش کرتا ہے ہم ٹیک آف کے لیے تیار ہیں'۔ Runway 34 trailer Release