23 سالہ اداکار نے پوسٹ پر لکھا کہ میں کھانے کی قدر کرنا سیکھ گئی ہوں۔ ان ہزار نعمتوں کے لیے جو میرے پاس ہیں ان کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ لیکن مجھے یہ نہیں معلوم ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک گھر میں موجود راشن کتنے دنوں چلے گا۔ مجھے معلوم ہے کہ لوگ اشیاہ ضروریہ کی خریداری کرنے کے لیے اپنی صحت کو خطرے میں ڈال کر گھر سے باہر جارہے ہیں جس کے لیے میں فکر مند ہوں۔ لیکن پھر بھی میرے پاس بہتر سہولیات موجود ہیں۔ میں سیکھ گئی ہوں کہ میں خود غرض اور غیر ذمہ دار ہوں۔'
جہانوی نے مزید لکھا کہ میں یہ بھی سیکھ گئی ہوں کہ میرے والد مجھے یاد کرتے ہیں۔لاک داؤن سے قبل جب وہ گھر میں ہوتے تھے وہ میرے اور خوشی کے گھر واپس آنے کا انتظار کرتے تھے۔ میں انہیں کبھی انتظار کرتےہوئے نہیں دیکھ سکتی۔ لیکن اب جب میں صبح اٹھتی ہوں اور ہال میں آتی ہوں تو وہ ہمیں گھر میں اکیلے ہمارا انتظار کرتےہیں۔
دھڑک کی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ملی آرام اور نعمتوں کو کافی غلط استعمل کیا ہے اور یہ اب ان کی ضروریات میں تبدیل ہوگئ ہے۔