ریتک اور دیپکا فلم ستے پہ ستہ کی ریمیک میں کام کریں گے - دیپکا
مشہور اداکار ریتک روشن اور اداکارہ دیپکا پدوکون فلم ’ستے پہ ستہ‘ کی ریمیک میں کام کرتے نظر آئیں گے۔
مشہور ہدایت کار روہت شیٹی اور فرح خان فلم ستے پہ ستہ کا ریمیک بنانے جارہے ہیں۔ ستے پہ ستہ میں امیتابھ بچن اور ہیمامالینی مرکزی کردارمیں نظرآئے تھے۔
پہلے ایسی خبریں تھیں کہ اس کےلئے شاہ رخ اور قطرینہ کو سائن کیا گیا ہے لیکن اب خبریں ہیں کہ دونوں کرداروں کے لئے ریتک اور دیپکا کو سائن کیاگیا ہے۔
دیپکا اور ریتک کئی بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں،لیکن دونوں کو کبھی ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں مل پایا۔لیکن اب دونوں ایک ہی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔فرح اور روہت کو لگتا ہے کہ ان دونوں کراداروں کےلئے ریتک اور دیپکا ایک دم موزوں ہیں ۔کہاجارہا ہے کہ جب فرح خان نے فلم کی کہانی دیپکا کو سنائی تو انہیں کافی پسند آئی اور فوری طورپر ہی انہوں نے حامی بھر دی۔فلم کے بارے میں ابھی تک باضابطہ طورپر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔