ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے، ایسے وقت میں بالی ووڈ کا مشہور جوڑا جینیلیا اور رتیش دیشمکھ اپنے بیٹوں کے ساتھ لاتور میں اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔
گزشتہ روز جنیلیا نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے بیٹنے ایک درخت کے سائے میں پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو میں لکھا کہ بچے کتنے حیرت انگیز ہوتے ہیں اور وہ ہر چیز سے مطابقت رکھتے ہیں لیکن والدین ہونے کے ناطے اور خاص کر ایسے وقت میں ہمیں کچھ نہیں سمجھ آرہا ہے۔ہم پریشان رہتے ہیں کہ ہم کیسی دنیا میں اپنی بچوں کی پرورش کریں۔ میری پرورش ایک شہر میں ہوئی اور رتیش کی پرورش شہر اور گاؤں دونوں میں۔مجھے اکثر رتیش سے رشک ہوتا تھا اور تب میں نے سوچا کہ میں اپنے بچوں کو قدرت، جانور کے قریب رکھنا پسند کروں گی ، جتنا میں کرسکتی ہوں۔لاک ڈاؤن کو ناٖفذ ہوئے تین ماہ کا وقت گزر چکا ہے اور ہم ممبئی سے دور گاؤں میں رہ رہے ہیں۔اب جب لاک ڈاؤن کو ہٹادیا گیا ہے۔تو ہمیں اپنے فارم جانے کا موقع ملا۔ہمارے بچوں کو ایک نیا کلاس روم ملا، وہ درخت کے نیچے بیٹھ کر پڑھتے اور لکھتے ہیں اور والدین ہونے کے ناطے میںبہت مطمئن محسوس کرتی ہوں۔میں انہیں اپنے گردو نواح سے زیادہ آگاہ، جانوروں کے تئیں زیادہ شفقت مند ہوتے ہوئے دیکھتی ہوں۔