اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رشی کپور کے وائرل ویڈیو سے بالی ووڈ ناراض - رشی کپور وائرل ویڈیو

رشی کپور کی موت کے بعد اسپتال سے ان کے آئی سی یو میں رہنے کی کچھ ویڈیو وائرل ہورہی ہیں۔اس پر بالی ووڈ کے کئی ہستیوں نے ملازمین کی لاپرواہی کےلیے اسپتال پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کریں گے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

رشی کپور کے وائرل ویڈیو سے بالی ووڈ ناراض
رشی کپور کے وائرل ویڈیو سے بالی ووڈ ناراض

By

Published : May 1, 2020, 10:15 PM IST

داکار رشی کپور کی کچھ ویڈیو سوشل میڈیا میں گشت کررہی ہیں۔جس میں وہ آئی سی یو میں اپنی زندگی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔اس ویڈیو سے کئی بالی ووڈ ہستیاں ناراض ہیں۔

اس طرح کے ویڈیو کلپس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ارجن کپور ، کرن واہی اور منی ماتھور سمیت متعدد مشہور شخصیات نے اسپتال ملازمین کی لاپرواہی پر اسپتال میں برہمی کا اظہار کیا ہے۔


سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کی انتظامیہ نے جمعہ کے روز رشی کپور کے آخری منٹ کی ویڈیو لیک ہونے کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکار کی ویڈیو لیک ہونے اور اس کے وائرل ہونے کی تحقیقات کریں گے۔

اسپتال کے آفیشیل فیسبک پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ سر ایچ این ریلائینس فاؤنڈیشن اسپتال کے انتظامیہ کی جانب سے ایک پیغام 'زندگی کا احترام کریں'

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے ، "ہمیں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ہمارے ایک مریض کی ویڈیو ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر آرہی ہے۔ سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں مریضوں کی رازداری ہمارے لئے بہت ضروری ہے اور ہم اس طرح کے عمل کی مخالفت کرتے ہیں۔ "اسپتال انتظامیہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور قْصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔"
جمعرات کی صبح رشی کپور کا انتقال ہوگیا ، جس کے بعد ان کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی تھی۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں مرحوم اداکار کے بیٹے رنبیر کپور کو پجاری کے ساتھ دیکھا گیا۔جس میں رشی اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کے جسم کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

دوسرے ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ان کی لاش کو اسٹریچر میں لے جایا جارہا ہے اور شمشان لے جانے کے لیے ایک گاڑی میں چڑھایا جارہا ہے ۔اسی طرح کے کئی ویڈیو بھی وائرل ہورہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details