اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

بابی سے کھلم کھلا تک رشی کپور کا سفر - رشی کپور کی سوانح عمری کھلم کھلا

ہندی فلم سنیما کے مشہور اداکار راج کپور کے بیٹے اور جدید دور کے نئے اسٹار رنبیر کپور کے والد رشی کپور ایک مقناطیسی شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے اپنی زندگی بالکل اپنے سوانح عمری کے عنوان 'کھلم کھلا' کے مطابق گزاری ہے۔یہاں ہم افسانوی اداکاری کی زندگی کے سفر کی طرف ایک نگاہ ڈالتے ہیں۔

بابی سے کھلم کھلا تک رشی کپور کا سفر
بابی سے کھلم کھلا تک رشی کپور کا سفر

By

Published : Apr 30, 2020, 10:41 PM IST

سنہ 1952:اداکار اور فلمساز راج کپور اور کرشنا راج کے دوسری اولاد رشی کپور کی پیدائش 4 ستمبر کو ہوئی۔

بابی سے کھلم کھلا تک رشی کپور کا سفر
راج کپور کے ساتھ

سنہ 1955:رشی کپور کو بچپن سے ہی پیار سے چنٹو کے نام سے پکارا جاتا تھا۔رشی تین سال کے تھے جب انہوں نے پہلی بار فلم 420 کا مشہور گیت پیار ہوا اقرار ہوا میں کیمرہ کا سامنا کیا تھا، یہ گانا ان کے والد راج کپور اور نرگس پر فلمایا گیا تھا۔نیوز وائر کو دیے گئے اپنی آخری انٹرویو میں جب ان سے اس گیت کے شوٹنگ کے بارے میں پوچھا گیا تب انہوں نے کہا کہ نہیں، میں دوسرے بچوں کے ساتھ ہاتھ پکڑا ہوا تھا ، باقی کہاں یاد رہے گا، بہت چھوٹا تھا میں۔

پیار ہوا اقرار ہوا

سنہ 1970 :فلم میرا نام جوکر میں ایک نوجوان لڑکے کی حیثیت سے انہوں نے اداکاری کی جو ان کی پہلی فلم بھی تھی۔اس فلم میں انہوں نے والد راج کپور کے ینگر ورژن کا کردار ادا کیا تھا، جس کے لیے انہیں بیسٹ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

میرا نام جوکر

سنہ 1973 :فلم بابی سے انہوں نے بطور ہیرو بالی ووڈ میں قدم رکھا ۔جس میں ان کے ساتھ ڈمپل بھی مرکزی کردار میں نظر آئی۔

رشی کپور کی بطور ہیرو پہلی فلم

سنہ 1980 : رشی کپور میں نیتو سنگھ سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔جو ان کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کرچکی تھی۔ساتھ میں یہی وہ سال تھا جس میں انہوں نے قرض جیسی مقبول ترین فلم دی جس کے بعد سے انہیں رومانوی ہیرو کے طور پر تصور کیا جانے لگا۔

رشی کپور کی نیتو سنگھ سے شادی

سنہ 1988:بالی ووڈ نے اپنے سب سے اہم جوہر راج کپور کو کھو دیا۔لیکن رشی نے اپنے والد سے زیادہ کھویا، وہ ان کے لیے والد سے زیادہ ایک ٹیچر اور ان کے پسندیدہ ہدایتکار تھے۔

راج کپورکے جانے کا دکھ

سنہ 1999:رشی کپور نے پہلی بار آؤ اب لوٹ چلیں سے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا ، جو بطور ہدایتکار ان کی آخری فلم بھی رہی ۔اس فلم میں راجیش کھنہ، ایشوریہ رائے، اکشئے کھنہ اور سومن رنگ ناتھن مرکزی کردار ادا کیا۔جو باکس آفس پر ہٹ رہی۔

رشی بنے ہدایتکار

سنہ 2010:رشی کپور نے جنوری میں ٹوئیٹر میں اکاؤنٹ بنایا اور گزشتہ کئی برسوں سے وہ اپنے بیانات، بحث و مباحثہ سے سوشل میڈیا میڈیا پر چھائے رہتے تھے۔

رشی کپور کا سوشل میڈیا پر قدم

سنہ 2012:رشی جو ہمشہ سے رومانوی اداکار کے طور پر جانے جاتے تھے انہوں نے پہلی بار اگنی پتھ میں روف لال کا کردار ادا کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ منفی کردار میں بھی بخوبی لوگوں کو دل جیتنے کا ہنر جانتے ہیں۔

آگنی پتھ فلم میں منفی کردار ادا کیا تھا

سنہ 2017 : رشی نے اپنی سوانح عمری کھلم کھلا :رشی کپور انسینسرڈ شائع کی۔

رشی کپور کی سوانح عمری

سنہ 2018:اداکار میں بون میرو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ ایک سال کے علاج کے لیے نیویارک چلے گئے تھے۔اتفاق کی بات یہ ہے کہ 1 اکتوبر 2018 کو رشی کی والد کرشنا راج کا انتقال ہوگیا تھا۔اور مداحوں کے لیے یہ سال خاص اسلیے تھا کیوںکہ وہ فلم 102ناٹ آؤٹ میں ایک بار پھر اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے۔

سنہ 2019 : اداکار دا باڈی فلم میں اداکاری کرتے ہوئے آخری بار نظر آئے جس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی اور شوبھیتا بھی تھے۔

رشی کپور آخری بار فلم باڈی میں نظر آئے

سنہ 2020:رشی کپور نے 8 بج کر 45 منٹ میں آخری سانس لی اور وہ ہمیشہ اپنی فلمی کرداروں کے ذریعہ ہمارے دل میں زندہ رہیں گے۔

رشی کپور کا آخری سفر

ABOUT THE AUTHOR

...view details