گزشتہ اتوار کو دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج معروف اداکار رشی کپور آج ممبئی واپس آگئے ہیں۔ رشی کپور نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی بتایا کہ اب نیوٹروفلس کی تعداد کم ہو گئی ہے۔
رشی کپور نے ٹویٹ کے زریعہ کنبہ، دوست اور فینس کو بتایا کہ 'میں پچھلے 18 دن سے دہلی میں فلم کی شوٹنگ کر رہا تھا اور آلودگی اور نیوٹروفلز کی کم تعداد کے سبب مجھے انفیکشن ہوگیا تھا، مجھے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ آپ میرے لیے فکر مند تھے، اس کا میں شکر گزار ہوں۔'