جہاں ایک طرف یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ کے ساتھ منگنی کرنے والے ہیں، اسی درمیان اداکار رنبر کپور کی بہن ردھیما کپور سہانی نے سوشل میڈیا پر عالیہ کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی۔رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی اس سیلفی میں نظر آرہی ہیں۔
رنبیر کی بہن ردھیما کپور نے عالیہ کے ساتھ سیلفی شیئر کی - انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری
ریاست راجستھان میں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی منگنی کی افواہوں کے درمیان رنبیر کی بہن ردھیما کپور نے سوشل میڈیا پر عالیہ اور نیتو کپور کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی۔
ردھیما کے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اور عالیہ کی ماں سونی رازدان بھی سوائی مادھوپور میں رنتھمبور نیشنل پارک کے پاس امن خاص ریزارٹ میں مقیم ہیں۔یہاں عالیہ اور رنبیر بھی پہنچے ہیں۔حالانکہ، رنبیر اور عالیہ کی منگنی ہونے سے متعلق افواہیں محض افواہیں ہی لگ رہی ہیں، کیونکہ اداکار اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کے افراد نے ایسی کسی بھی خبروں کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
رنتھمبور کے ایک پانچ ستارے ہوٹل میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، نیتو سنگھ، مہیش بھٹ نئے سال کا جشن منانے کے لیے پہنچے ہیں۔وہیں دوسری جانب اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ بھی رنتھمبور میں ہی ہیں۔فی الحال جن ہوٹلز میں بالی ووڈ اسٹار رہائش پذیر ہیں، وہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔