اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

لاک ڈاؤن: بالی ووڈ ستاروں نے صنفی مساوات پر بات کی

کلکی کوکلن، پلکت سمراٹ، ریچا چڈا نے مل کر 'ویمن ان فلم اینڈ ٹیلی ویژن انڈیا' نامی ایک مہم کے تحت ایک ویڈیو کےلیے کام کیا جس میں وہ لاک ڈاؤن کے دوران صنفی مساوات کا پیغام دے رہے ہیں۔

By

Published : May 6, 2020, 11:45 PM IST

لاک ڈاؤن: بالی ووڈ ستاروں نے صنفی مساوات پر بات کی
لاک ڈاؤن: بالی ووڈ ستاروں نے صنفی مساوات پر بات کی

ریچا چڈا، کلکی کوکلن، پلکت سمراٹ اور عادل حسین جیسے بالی ووڈ اداکاروں نے لاک ڈاؤن کے دوران امن اور صنفی مساوات کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔

ان ہستیوں کے ذریعہ شروع کی گئی مہم ویمن ان فلم اینڈ ٹیلی ویژن انڈیا کے تحت ایک ویڈیو ریلیز کیا ہے، جس میں ستارے لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والے کچھ اہم موضوع پر بات چیت کی۔

جہاں قریب دو ماہ سے ستارے برتن دھونے، کھانا پکانے یا پھر فٹنس ویڈیو وائرل ہورہے ہیں۔وہیں اس ویڈیو میں فن کاروں نے کام باٹنے کی سیکھ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کیسےلوگ اپنے ساتھیوں کے ساتھ برابری سے رہ سکتے ہیں۔مثال کے لیے ویڈیو میں کلکی کو ناشتہ بنانے کے بارے میں بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے تو ان کے پارٹنر کتے کو چہل قدمی کے لیے لے جاتے ہیں۔

وہیں عادل اپنی مادری زبان آسامی میں بتارہے ہیں کہ انہیں کھانا بنانا کتنا پسند ہے۔

ریچا کو لگتا ہے کہ بھارت کا معاشرہ مختلف رنگوں سے بنا ہے اور اگر پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے تو وہ کئی زبانوں میں ہونا چاہیے۔

وہ کہتی ہیں کہ الگ الگ ریاستوں کے فنکاروں کو ساتھ ایک ساتھ لانے کا مقصد سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے تاکہ الگ الگ طبقے کےلوگوں تک بات پہنچے اور یہ لوگوں کو متاثر کرسکے۔پیغام کو سمجھنے کے لیے لوگوں کو زبان سمجھنی ضروری ہوگی۔

ان کے علاوہ کئی ستارے مسلسل موضوع پر بات کررہے ہیں اور نئے نئے ویڈیو کے ذریعہ بیداری پھیلائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details