فلم پروڈیوسر، انیل کپور کی بیٹی، اداکارہ سونم کپور اور ہرش وردھن کپور کی بہن ریا کپور 14 اگست کو اپنے بوائے فرینڈ کرن بلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اس نئے شادی شدہ جوڑے کو اتوار کے روز ممبئی ائیرپورٹ میں دیکھا گیا تھا۔ یہ جوڑا مالدیپ میں ایک ساتھ چھٹی منا رہا ہے۔
ریا نے اپنی چھٹی کی ایک تصویر انسٹاگرام میں شئیر کی ہے۔ اس تصویر میں ریا سوئمنگ پول میں آرام کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں، جبکہ یہ خوبصورت تصویر ان کے شوہر کرن بلانی نے کھینچی ہے۔
ریا سوئمنگ پول میں لیٹے ہوئے نظر آرہی ہیں اور اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ 'بچوں کو نانی کے گھر میں چھوڑ دیا ہے'۔
مزید پڑھیں:او ٹی ٹی پر جاریہ سال 5 دھماکہ خیز ویب سیریز ہوں گی ریلیز
ریا کے اس عنوان سے لگتا ہے کہ وہ اپنے پالتو کتے رسیل کرو کپور اور اپنے شوہر کرن کے پالتو جانور ایلیزبیتھ لیمن کی بات کر رہی ہیں۔ ریا کے عنوان کے مطابق انہوں نے اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے انہیں اپنی ماں سنیتا کپور کے پاس چھوڑ دیا ہے۔
اپنے مختلف انداز کے لیے مشہور ریا کپور نے اپنی شادی کے دن فیشن ڈیزائنر انامیکا کھنا کے ذریعہ تیار کردہ چندیری ساڑی زیب تن کیا تھا۔ انہوں نے اپنی بہن سونم کپور کی طرح دھوم دھام سے شادی کرنے کے بجائے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔