اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ریا اور کرن کی شادی کی تقریب میں فلمی ستاروں کی شرکت - ریا کپور اور کرن بولانی کی شادی

ریا نے شادی کے ایک دن بعد 16 اگست کو اپنے قریبی رشتہ دار اور دوستوں کے لیے شادی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں پورا کپور خاندان نہایت ہی خوبصورت اور اسٹائلش انداز مین نظر آیا۔

ریا  اور کرن کی شادی کی تقریب میں پہنچے فلمی ستارے
ریا اور کرن کی شادی کی تقریب میں پہنچے فلمی ستارے

By

Published : Aug 17, 2021, 5:56 PM IST

پروڈیوسر ریا کپور، جو 15 اگست کو اپنے بوائے فرینڈ کرن بولانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

ریا نے شادی کے ایک دن بعد 16 اگست کو اپنے قریبی رشتہ دار اور دوستوں کے لیے شادی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں پورا کپور خاندان نہایت ہی خوبصورت اور اسٹائلش انداز میں نظر آیا۔

ریا اور کرن کی شادی کی تقریب میں پہنچے فلمی ستارے

بالی ووڈ اداکار اور دلہن کے والد انیل کپور نے اس تقریب میں شرکت کی اور وہ سرمئی اور پیلے رنگ کے کرتہ میں نظر آرہے تھے۔وہیں بالی ووڈ اداکار اور ریا کے کزن ارجن کپور اور جانہوی کپور نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:Nusrat Fateh Ali Khan: نصرت فتح علی خان کو ہم سے جُدا ہوئے 24 برس ہوگئے

سنجے کپور اپنی اہلیہ مہیپ اور بیٹے کے ساتھ اس تقریب میں پہنچے۔وہیں ڈائریکٹر فرح خان نے بھی اپنی موجودگی درج کروائی۔۔ بالی وڈ کے فیشن ڈیزائنرز مسابا گپتا اور سندیپ کھوسلا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details