اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'ریا چکرورتی گرفتار ہونے کے لیے تیار ہے' - نارکوٹکس کنٹرول بیورو

اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل ستیش مانے شندے نے کہا کہ 'اگر کسی سے پیار کرنا گناہ ہے تو ریا کو اپنے پیار کا انجام بھگتنا پڑے گا۔'

rhea
rhea

By

Published : Sep 6, 2020, 5:01 PM IST

سُشانت سنگھ راجپوت کیس کی تحقیقات کے درمیان اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل ستیش مانے شندے نے کہا کہ 'وہ(ریا) گرفتاری کے لئے تیار ہیں اگر کسی سے پیار کرنا گناہ ہے تو ریا کو اپنے پیار کا انجام بھگتنا پڑے گا۔'

ریا چکرورتی آج ایک بار پھر سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر گئی تھیں جہاں انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

ریا کے وکیل نے کہا کہ 'بے گناہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے(ریا) بہار پولیس، سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی کے معاملوں میں کسی بھی پیشگی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔'

ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کیس کی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اتوار کی صبح طلب کیا تھا۔

19 اگست کو سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے اداکار کی موت سے متعلق کیس کی تحقیقات کرنے کو کہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details