امجد خان 12 نومبر 1940 حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔ امجد خان کو اداکاری وراثت میں ملی۔ ان کے والد جینت فلم انڈسٹری میں ویلن رہ چکے ہیں۔
انہوں نے بطور اداکار اپنےکریئرکا آغاز 1957 میں آئی فلم ’’اب دہلی دور نہیں ‘‘سے کیا تھا ۔ اس فلم میں انہوں نے چائلڈا سٹار کاکردار ادا کیا تھا۔
فلم شعلے كے گبر سنگھ والا کردار پہلے ڈینی کو دیا گیا تھا لیکن اس وقت فلم 'دھرماتما' میں کام کرنے کی وجہ سے انہوں نے شعلے میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
شعلے کے اسکرپٹ رائیٹر سلیم خان کی سفارش پر رمیش سپی نے امجد خان کو گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔