اداکارہ زائرہ وسیم جنہوں نے پانچ برس پہلے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، اور دنگل جیسی کامیاب فلموں سے اپنی اداکاری کی شروعات کی اب انھوں نے اس انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میں پیدا ہونے والی 18 سالہ اداکارہ نے اپنے فیس بک پوسٹ میں تحریر کیا ہے کہ'میں اس (انڈسٹری) کے لئے موزوں ہوں، تاہم میرا اس سے کوئی گہرا رشتہ نہیں ہے'۔
زائرہ وسیم کے حالیہ فیصلے پر مذہبی عالم کا رد عمل ادکاری کے حالیہ فیصلہ سے مذہبی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے، ایک عالم دین کے مطابق یہ بہت اچھی بات ہے، گناہوں سے توبہ کرنے والا انسان ایسا ہوتا ہے جیسے اس نے کبھی گناہ کیا ہو۔
انھوں نے کہا کہ ان کا یہ قدم بہت ہی مستحسن ہے، وہ صحیح معنوں میں اسلام کے اندر دوبارہ داخل ہورہی ہیں، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔