ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور کے علاقے گروٹھ میں ہر ہر فلم بنائی جا رہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے لئے اداکار رضا مراد بھی گروٹھ آئے ہوئے ہیں۔ ان کی پوری یونٹ گروٹھ میں ہی ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔
'ہندی فلم انڈسٹری میں مندی نہیں' - مدھیہ پردیش میں ہر ہر فلم کی شوٹنگ
ایس آر ایس بینر تلے بڑے اسکرین کی بننے والی ہندی فلم ہارر ویب سائٹ مووی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اداکار رضا مراد نے شرکت کی۔ جس میں رضا مراد نے فلم انڈسٹری کے سلسلے میں کئی ساری باتیں کہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے لئے اداکار رضا مراد بھی گروٹھ آئے ہوئے ہیں
فلم اسٹار رضا مراد زیادہ تر ویلن کا رول ادا کرتے ہیں۔ سیاسی سوال کا جواب نہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' فلم سے متعلق کوئی سوال پوچھیے۔'
ہندی فلم انڈسٹری کی گرتی ہوئی سطح کو رضا مراد نے نکارتے ہوئے کہا کہ 'اگر فلم اچھی ہے تو چلے گی۔ مندی جیسی کوئی صورتحال نہیں۔'
Last Updated : Mar 1, 2020, 5:00 PM IST