بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ہفتہ کے روز اپنے والدین کی 55 ویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر پیغام لکھتے ہوئے اپنے والدین کی ایک تصویر انسٹاگرام میں شیئر کی۔
انسٹاگرام کی اس تصویر میں روینہ کے والدین روی اور وینا ٹنڈن گلاس پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس تصویر میں ان کی شادی کی سالگرہ کے دو کیک بھی نظر آرہےہیں۔
روینہ نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ '55 شاندار سال اور مستقبل میں بھی اس سے کئی شاندار سال آئیں گے! میری ہمت ، میرا ایمان اور محبت اور دوستی میں میرا اعتماد آپ سے سیکھا ہے۔ شادی کی 55 ویں سالگرہ بہت مبارک۔
واضح رہے کہ روینہ جلد ہی سیریز "ارنائک" سے ڈیجیٹل ڈیبیو کریں گی اور وہ فلم "کے جی ایف: چیبٹر 2'، جو سال 2018 کے کناڈا بلاک بسٹر فلم "کے جی ایف: چیپٹڈر 1" کا سیکوئل ہے، میں بھی نظر آئیں گی۔