اداکارہ روینہ نے پرانے زخموں کو یاد کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ بالی ووڈ میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مذاق بنایا گیا، کئی فلموں سے ہیرو اور ان کی گرل فرینڈز کی وجہ سے انہیں نکالا گیا۔
روینہ ٹنڈن نے ٹویٹ کیا کہ فلمی صنعت میں 'گرل گینگ' کے گروپ موجود ہیں۔ مذاق بنایا گیا، کبھی ہیرو، کبھی ان کی گرل فرینڈز، تو کبھی صحافیوں کی وجہ سے انہیں فلموں سے نکالا گیا اور میڈیا کی جھوٹی کہانیوں کی وجہ سے کبھی کبھی کیرئیر تباہ ہوجاتے ہیں۔ کبھی آپ جدوجہد کرتے ہیں۔ واپس کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ اس ماحول کے عادی ہوتے ہیں اور کچھ نہیں کرپاتے ہیں۔