اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رنویر سنگھ کا نیا لک وائرل - رنویر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اکثر اپنے مختلف انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ساتھ ہی اداکار اپنے مختلف لُک کے لیے بھی مشہور ہیں۔

رنویر سنگھ کا نیا لک وائرل
رنویر سنگھ کا نیا لک وائرل

By

Published : Jul 21, 2020, 12:29 PM IST

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں ان کا ایک نیا لُک دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ اداکار نے اس لک کا کریڈٹ اپنی اہلیہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کو دیا ہے۔

رنویر سنگھ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار ہیں جو اپنے لک اور لباس کو سب سے دلکش بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ رنویر نے اس نئے لک کا کریڈٹ اپنی اہلیہ اور اداکارہ دیپیکا پادوکون کو دیا ہے۔

رنویر سنگھ کا نیا لک وائرل

رنویر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو تصویر شیئر کی ہے اس میں ان کا سائڈ فیس نظر آرہا ہے۔ اس تصویر میں رنویر کے بالوں کو الگ طریقے سے باندھا گیا ہے۔

رنویر سنگھ کا نیا لک وائرل

اس تصویر میں رنویر کیمرے کے بجائے کہیں اور دیکھ رہے ہیں۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بالوں کی اسٹائل کا کریڈٹ دیپیکا پادوکون کو دیا ہے۔ جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، 'مجھے یہ پسند آیا آپ کا کیا خیال ہے؟'

رنویر کے مداحوں کو یہ نیا لک بے حد پسند آرہا ہے اور وہ کمنٹ باکس میں اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نصیر الدین شاہ ہر فن مولیٰ اداکار

ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم '83' کے ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ گزشتہ 10 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔ کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم '83 'میں رنویر سنگھ کے ساتھ دیپیکا پادوکون نظر آئیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details