بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم '83' نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 24.43 کروڑ روپے کی کمائی Ranveer Singh's film '83' earning Rs 24.43 Crore On The First Day کی ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری Director Kabir Khan میں بننے والی یہ اسپورٹس ڈرامہ فلم کپل دیو کی کپتانی میں 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح پر مبنی ہے جس میں بھارت نے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اداکار رنویر سنگھ نے فلم میں کپل دیو کا کردار ادا کیا تھا۔
فلم کو ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور فینٹم فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی ریلیز کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے کئی بار ملتوی کی گئی۔ اس کے بعد آخرکار یہ فلم 24 دسمبر بروز جمعہ ہندی، تامل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ ناقدین نے بھی '83' کی تعریف کی ہے۔