سنہ 1995 میں ریلیز ہوئی فلم رنگیلا کے 25 سال مکمل ہونے پر اداکارہ ارمیلا متونڈکر نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے نوٹ لکھا ۔انہوں نے تمام بڑے فلمی شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک چھوٹے گھر سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس کے بڑے بڑے خواب تھے، اس کا ساتھ دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔
46 سالہ اداکارہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے فلم رنگیلا کے نغمے کی دھن لکھی'چل میرے سنگ سنگ، لے لے دنیا کے رنگ، ہوجا رنگیلا رے ۔ارمیلا نے گانے کی کچھ پرانی خوبصورت تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں وہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔