اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے رنبیر کپور - ہندی سنیما

رنبیر کپور نےکہا"میرے والد رشی کپور اپنے ہر کردار کے لئے کافی محنت کرتے تھے ، میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا اور نہ ہی مجھے لگتا ہے کہ میں ان کی کسی بھی فلم کے ساتھ انصاف کرپاؤں گا‘‘۔

رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے رنبیر کپور
رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے رنبیر کپور

By

Published : May 3, 2021, 2:14 PM IST

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے۔سال 2020 میں رنبیر کپور کے والد اور اداکار رشی کپور کا انتقال ہوگیا تھا۔ پورا کپور خاندان انھیں ابھی تک یاد کرتا ہے۔

رنبیر کپور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے والد کی فلموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کی کسی فلم کے ریمیک میں کام کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا ’’میرے والد رشی کپور میرے پسندیدہ فنکاروں میں سے ایک تھے۔

وہ اپنے ہر کردار کے لئے کافی محنت کرتے تھے ، میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا اور نہ ہی مجھے لگتا ہے کہ میں ان کی کسی بھی فلم کے ساتھ انصاف کرپاؤں گا‘‘۔

رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر فلم ’زمانے کو دکھانا ہے‘ کو دوبارہ بنایا جائے تو وہ سامعین کوبہت پسندآئے گی کیونکہ اس فلم میں رشی کپور کی کامک ٹائمنگ بہت زبردست تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details