دیپکا اور رنبیر کی جوڑی کی سلور اسکرین پرواپسی ہوگی - 'یہ جوانی ہے دیوانی'
'یہ جوانی ہے دیوانی' اور 'تما شہ' جیسی ہٹ فلمیں دے چکی رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دکھائی دینے والی ہے۔
دیپکا اور رنبیر کی جوڑی کی سلور اسکرین پرواپسی ہوگی
رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون انوراگ باسو کی اگلی فلم میں ایک ساتھ نظرآ ئیں گے۔
اس سے قبل رنبیر کپورنے انوراگ باسو کے ساتھ کام کرتے ہوئےبرفی جیسی ہٹ فلم دے چکے ہیں۔
انوراگ باسو نے رنبیر کے ساتھ جگا جاسوس بنائی تھی جو فلاپ رہی۔
بریک کے بعد رنبیر اور دیپکا نے ایان مکھت جی کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں سب سے پہلے نظر آئے تھے اور2015 میں آ خری مر تبہ امتیاز علی کی فلم تماشا میں نظر آئے۔