اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سال 2020 کے آخری دنوں کو ایک خوبصورت یاد کے ساتھ الوداع کہنے کو تیار ہیں۔ منگل کے روز جئے پور کے لیے روانہ ہونے والے اس نئے فلمی جوڑے کے بارے میں یہ قیاس آرائی لگائی جارہی ہیں کہ یہ دونوں راجستھان کے رنتھمبور کے ایک لگژری ہوٹل میں منگنی کرسکتے ہیں۔
منگل کی صبح عالیہ، رنبیر اور ان کی والدہ نیتو کپور، بہن ردھیما کپور سہانی اور ان کی بیٹی سمارا کو ممبئی کے کلینہ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔جس کے کچھ دیر بعد ہی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو بھی جے پور کے لیے روانہ ہوتے ہوئے ائیرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اطلاع کے مطابق جلد ہی بھٹ خاندان بھی راجستھان کے لیے روانہ ہوسکتا ہے، وہیں عالیہ کے قریبی مانے جانے والے فلمساز کرن جوہر بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔