سپراسٹار اکشے کمار صبح جلدی اٹھنے کے عادی ہیں، لیکن ساتھ میں وہ اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ ان کے ساتھ کام کے دوران ان کے تمام ساتھی اداکار بھی اس عادت کو اختیار کریں۔
حال ہی میں اداکار رانا دگگوباتی نے اکشے کمار کی اس عادت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے ایک بار ریڈیو انٹرویو میں جانے کے لیے اکشے کمار نے انہیں علی الصبح اٹھایا تھا۔ رانا دگگوباتی اکشے کمار کے ساتھ فلم بے بی اور ہاؤس فل 4 میں نظر آئے تھے۔
رانا بتاتے ہیں کہ ممبئی آنا اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا اور ممبئی میں کاموں کے تئیں مختلف نقطۂ نظر قائم ہوتا ہے۔ میں نے ان کے ساتھ فلم بے بی اور ہاؤس فل میں کام کیا ہے۔ ایک ریڈیو شو میں شرکت کرنے کے لیے وہ مجھے 5:45 صبح لے گئے۔