تلگو فلم انڈسٹری کے اسٹار رانا دگوبتی اور میہیکا بجاج نے 21 مئی کو روکا کی رسم ادا کر اپنے ریلیشن شپ کو آفیشیئل کر دیا۔ باہوبلی اسٹار اگست میں شادی کر لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق رانا کے والد اور تلگو فلم انڈسٹری کے مہا بلی سریش بابو نے تصدیق کی ہے کہ رانا دگوبتی 8 اگست کو حیدرآباد میں شادی کریں گے۔
اطلاع کے مطابق 'دونوں خاندانوں نے شادی کے لئے ایک بڑے استقبالیہ کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی سرکاری ہدایات کے مطابق کی جائے گی۔'