اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

دیشا انکاونٹر کا ٹریلر جاری - تلنگانہ میں زانیوں کا انکاونٹر

رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم 'دیشا انکاؤنٹر' کا ٹریلر متاثر کن ہے۔ یہ فلم حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے اور 26 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

دیشا انکاونٹر،کا ٹریلرجاری
دیشا انکاونٹر،کا ٹریلرجاری

By

Published : Sep 26, 2020, 8:10 PM IST

رام گوپال ورما ایک ایسے ہدایتکار ہیں جو وقتا فوقتا ملک کے مختلف حصوں میں رونما ہونے والے اہم واقعات کو اسٹوری آبجیکٹ کے طور پر منتخب کرتے ہوئے فلمیں بناتے ہیں۔ اس فلم کا نام 'دشا انکاؤنٹر' ہے جو پچھلے برس حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں پیش آنے والے دشا واقعے پر مبنی ہے۔ ہفتے کے روز اس کا تشہیری ٹریلر جاری کیا گیا۔

دیشا انکاونٹر،کا ٹریلرجاری

اس فلم میں سونیا مرکزی کردار میں ہیں۔ آنند چندر ہدایت کار ہیں۔ ورما نے کہا کہ یہ فلم 26 نومبر کو رلیز ہوگی۔

گزشتہ برس حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں دیشا جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ مجرمین نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے دیشا کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بعد میں پٹرول ڈال کر اسے زندہ جلادیا۔

بعد ازیں مجرمین ہراست سے بھاگنے کے دوران پولیس انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:خاص رپورٹ: دیو آنند جس کے رَگ رَگ میں اداکاری بسی ہوئی تھی

ABOUT THE AUTHOR

...view details