اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Rajouri Girl Step To Tamil Film: راجوری کی رہائشی ارمغان مغل کی تمل فلم میں انٹری - جموں کے سرحدی ضلع راجوری

راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والی ارمغان مغل تمل فلم میں جلد نظر آئیں گی۔

راجوری کی رہائشی ارمغان مغل کی تمل فلم میں انٹری
راجوری کی رہائشی ارمغان مغل کی تمل فلم میں انٹری

By

Published : Nov 24, 2021, 2:51 AM IST

صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والی ارمغان مغل کچھ ہی دنوں میں ایک تمل فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ضلع کے ایل او سی سے متصل گاؤں لمبیڑی (نوشہرہ) سے تعلق رکھنے والی سابق فوجی افسر کی بیٹی ارمغان مغل کو بچپن سے ہی ماڈلنگ اور اداکاری کا شوق تھا اور اب ان کا یہ شوق پورا ہونے جا رہا ہے۔

راجوری کی رہائشی ارمغان مغل کی تمل فلم میں انٹری

اداکارہ نے ماڈلنگ سے شروعات کی۔ اب وہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں اور جلد ہی ان کی تمل فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔

اداکارہ کے مطابق قسمت نے اس کا ساتھ دیا۔ اس نے بہت محنت کی اور اپنے والدین کی نیک خواہشات سے وہ اس مقام تک پہنچی ہے کہ اسے تمل فلم میں کام کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا لیکن صحیح تعلیم اور رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ صحیح قدم نہیں اٹھا پاتے اور خوف کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں صحیح تعلیم، سہولتیں ملیں اور ان کے لیے صحیح راستے بنائے جائیں تو ہر حال میں ہر کوئی آگے بڑھ کر آگے آنا چاہے گا۔فلم انڈسٹری ایک اچھا اور صاف ستھرا پیشہ ہے، یہاں کام کرنا درست ہے اور کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

غور طلب ہے کہ ان کے والد اسحاق مغل فوج میں افسر تھے، وہ چند سال قبل ریٹائر ہوئے اور ممبئی میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details