اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رجنی کانت کی 70ویں سالگرہ، وزیر اعظم نے دی مبارکباد - urdu news

رجنی کانت کا پورا نام شیوا جی راؤ گائیکواڈ ہے، وہ 12 دسمبر 1950 کو بینگلورو میں پیدا ہوئے، انہوں نے نہ صرف تمل سنیما میں بلکہ بالی ووڈ میں کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Rajnikant
Rajnikant

By

Published : Dec 12, 2020, 11:22 AM IST

بھارتیہ اداکار رجنی کانت آج 70 برس کے ہو گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ اور ساودرن سنیما کے اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبارکباد دی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بھی انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ آپ صحت مند رہیں اور لمبی عمر ہو۔

ٹویٹ

رجنی کانت کا پورا نام شیوا جی راؤ گائیکواڈ ہے، وہ 12 دسمبر 1950 کو بینگلورو میں پیدا ہوئے، انہوں نے نہ صرف تمل سنیما میں بلکہ بالی ووڈ میں کئی نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سنہ 2000 میں انہیں بھارت کے تیسرے بڑے اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا، اس کے بعد سنہ 2016 میں بھارت کے دوسرے بڑے اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

رجنی کانت نے حال ہی میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کو آئندہ سال جنوری میں لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، واضح رہے کہ تمل ناڈو میں 2021 میں انتخابات ہونے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
سبکدوش کرنل پرتھوی پال کی سویں سال گرہ پر مبارک باد

آج صبح سویرے سے ہی تھلائیوا کے گھر کے باہر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی ہے، ایک طرف مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب مداح ان کی دارازیٔ عمر کے لیے پوجا و دعا کر رہے ہیں۔

ٹویٹ

مشہور گلوکار اے آر رحمان نے بھی رجنی کانت کو جنم دن کی مبارکباد پیش کی۔ اے آر رحمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں رجنی کانت کی تصویر بھی شیئر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details