تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع اپولو اسپتال کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق رجنی کانت کی حالت میں بہتری ہوئی ہے، استپال کی جانب سے اس ضمن میں رجنی کانت کا ایک ہیلتھ بلیٹن بھی جاری کیا گیا ہے۔
اپولو ہاسپٹل نے بتایا کہ سپر اسٹار رجنی کانت کی میڈیکل رپورٹس میں کوئی تشویش نہیں ہے، بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ کا علاج کیا جارہا ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سہ پہر میں جائزہ لینے کے بعد انھیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
اپولو ہاسپٹل کی پریس ریلیز اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایک میڈیکل بلیٹن میں 70 سالہ اداکار کی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا "تمام جانچ کی رپورٹس آچکی ہیں اور جس میں کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔"
واضح ہو کہ بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ اپنی فلم 'اناتھ' کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد آئے ہوئے تھے۔ اداکار 2021 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل اگلے ماہ ہی اپنی سیاسی پارٹی شروع کرنے والے ہیں۔