معروف اداکار رجنی کانت کو سنیما کے شعبے میں ان کے غیر معمولی تعاون کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے پیر کو یہاں اداکار رجنی کانت کو 67ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2019 کی تقریب میں سنیما کی دنیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ۔ بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ کنگنا رناوت کو ان کی فلم ’منی کرنیکا‘ اور ’پنگا‘ کے لیے دیا گیا، وہیں منوج واجپئی کو ان کی فلم ’بھوسلے ‘کے لیے اور دھنش کو ان کی فلم ’آسورن‘ کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔