ٹالی ووڈ سپر اسٹار پرابھاس کی آنے والی فلم 'رادھے شیام' اس دہائی کی سب سے بڑی محبت کا اعلان کرنے کے لئے تیار ہے۔
یہ فلم 14 فروری کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ پری ٹیزر کے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی پرابھاس کے شائیقین فلم کا انتظار کرنے لگے۔
پری ٹیزر سوشل میڈیا پر بھی ریلیز کیا گیا۔
اس میں ایک سین فلمایا گیا جس میں وہ ایک برفیلی گلی میں کچھ سوچتے ہوئے، مسکراتے ہوئے بیک گراونڈ میوزیک کے ساتھ چل رہے ہیں۔ اس کا کیپشن ہے اس دہائی کی سب سے بڑی محبت کا اعلان 14 فروری کو۔
اس فلم کے بارے میں کہا جائے تو یہ پورپی ملک کی محبت پر مبنی ہے۔ پرابھاس کے مقابل پوجا ہیگڈے ہیں۔
اس فلم کو مختلف زبانوں میں ہندی، تیلگو، تامل، ملیالم اور کنڑ زبان میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔