اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کیا آر مادھون رتن ٹاٹا کی بائیوپک میں نظر آئیں گے؟ - مادھون رتن ٹاٹا کے بائیوپک میں مرکزی کردار

اداکار آر مادھون کے مداح اُس وقت سے جوش و خروش میں نظر آرہے ہیں جب سے ٹویٹر پر ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رتن ٹاٹا کی بائیوپک میں مادھون کے مرکزی کردار میں نظر آنے کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔

کیا آر مادھون رتن ٹاٹا کی بائیوپک میں نظر آئیں گے
کیا آر مادھون رتن ٹاٹا کی بائیوپک میں نظر آئیں گے

By

Published : Dec 14, 2020, 11:42 AM IST

اداکار آر مادھون کے ایک مداح کے ذریعہ سوشل میڈیا میں پوسٹر وائرل کرنے کے بعد انٹرنیٹ میں یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ مادھون رتن ٹاٹا کی بائیوپک میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔

جب ایک مداح نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا ان قیاس آرائیوں پر یقین کیا جائے جس پر اداکار نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ مادھون نے واضح کیا کہ ان قیاس آرائیوں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور ایسے کسی پروجیکٹ کے ساتھ وابستہ نہیں ہیں۔

ٹویٹر پر ایک اور مداح نے اس خبر سے متعلق اداکار سے پوچھا کہ کیا اس خبر میں کوئی سچائی ہے کہ آپ رتن ٹاٹا کی بائیو پک میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں؟ اگر یہ بات سچ ہوتی ہے تو یہ بہت لوگوں کو متاثر کرے گی۔

جب اداکار نے دیکھا کہ یہ افواہیں سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں تب مادھون نے مداح کو جواب دیا کہ 'بدقسمتی سے یہ سچ نہیں ہے۔ یہ کچھ مداحوں کی خواہش ہوگی جس نے یہ پوسٹر بنایا لیکن میں ایسے کسی بھی پروجیکٹ سے منسلک نہیں ہوں اور نہ ہی ایسے کسی پروجیکٹ پر بات چیت کی جاری ہے۔'

واضح رہے کہ 50 سالہ اداکار حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھرلر فلم نیشبدھم میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں انوشکا شیٹی، انجلی اور ہالی ووڈ اداکار مائیکل میڈسین بھی ایک خاص کردار میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details