ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم 'پشپا - دی رائز: پارٹ-1' نے گزشتہ سال ریلیز ہوتے ہی ملک اور دنیا میں دھوم مچا دیا تھا۔ آج بھی 'پشپا' کے ڈانس اور ڈائیلاگ 'میں جھکے گا نہیں' کا بخار لوگوں میں کم نہیں ہوا ہے۔ اسی درمیان اللو کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آ رہی ہے جو 'پشپا' کے دوسرے حصے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق 'پشپا - دی رول پارٹ 2' کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ Puspa Part 2 The Rule Shooting
سوکمار کی ہدایت کاری میں 'پشپا-دی رول پارٹ-2' کی شوٹنگ جمعہ کو شروع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم رواں سال کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم اگلے سال جنوری 2023 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو 'پشپا' اور 'پٹھان' تھیٹروں میں آمنے سامنے ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
یہ فلم تیلگو کے علاوہ ملیالم، تمل اور کنڑ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم ہندی میں ریلیز ہوگی یا نہیں اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر سوکمار نے گزشتہ سال ہی فلم کے دوسرے حصے کا اعلان کیا تھا۔