واشنگٹن: اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے بچے کو جنم دیا ہے۔ ہفتے کے روز، جوڑے نے اپنے مداحوں اور پیروکاروں کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹز کے ذریعے خوشخبری شیئر کی۔ Priyanka Chopra, Nick Jonas welcome a baby via surrogacy
پریانکا اور نک نے پوسٹ کیا"ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہم نے سروگیٹ کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ ہم اس خاص وقت کے دوران پرائوسی چہتے ہیں کیونکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ،" تاہم، انہوں نے ابھی تک بچے کی جنس ظاہر نہیں کی ہے۔