اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس اور گلوکار نک جونس نے آسام سیلاب سے متعلق مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سامنے آئیں۔
آسام میں آئے سیلاب سے 100 لوگوں کی ہلاکتیں ہوگئی ہیں وہیں کم از کم 129 جانوروں نے اپنی جانیں گنوا دی ہے۔
داکارہ کے ساتھ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر چند تنظیموں کے نام شیئر کیے ہیں ، جو ریاست میں امداد اور بچاؤ کے کاموں میں شامل ہیں ، جن کو لوگ اپنا چندہ بھیج سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بی ایس پی کا راجستھان ہائی کورٹ جانے کا اعلان
پرینکا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ ہم سب اب بھی عالمی وبائی بیماری کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں، وہیں بھارت کی ریاست آسام ایک اور بڑے بحران سے دوچار ہے۔ بھاری مانسون بارشوں سے آنے والے سیلاب نے لاکھوں افراد کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔