امریکہ میں قیام پذیر اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کسانوں کے احتجاج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا چاہیے۔
6 دسمبر کو چوپڑا نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج پر ردعمل ظاہر کیا ،اور کہا کہ ایک ترقی پزیر جمہوریت کی حیثیت سے ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس بحران کا جلد از جلد حل نکل جائے۔
بے واچ اسٹار نے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ "ہمارے کسان ملک بھر کو غذا فراہم کرنے والے سپاہی ہیں۔ ان کے خوف کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی امیدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک ترقی پزیر جمہوریت کی حیثیت سے ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس بحران کا جلد از جلد حل نکالا جائے گا۔"
زرعی قوانین پر احتجاج کرنے والے پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش سمیت ملک کی متعدد ریاستوں کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر اب اداکارہ کو ٹویٹر پر بڑے پیمانے پر ٹرول کیا جا رہا ہے، جو 26 نومبر سے اس قانون کو "کالا قوانین" قرار دے رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ جو کسانوں کا اصلی معنی نہیں جانتے ہیں لیکن پھر بھی اس قانون کی حمایت کرتے ہیں۔ پرینکا چوپڑا امریکہ میں رہتی ہیں اور اس قانون کے بارے میں کچھ نہیں جانتی ہیں اور اپنی مفت کی پبلیسیٹی کے لیے ہمارے معصوم کسانوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہیں۔