کچھ روز قبل پرینکا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا کہ انہوں نے کئی تنظیموں کو فنڈ دیئے تھے۔ اس لسٹ میں یونیسیف فیڈنگ امریکہ، ڈاکٹر ود آؤٹ باڈرس، ناکنگ ہنگری،گیو انڈیا، آئی اے ایچ وی، فرینڈز آف اسیما اور پی ایم کئریئر فنڈ کے نام شامل ہیں۔ اس کے بعد پرینکا نے صحت سے متعلق کارکنان کو 20 ہزار جوڑی جوتے دینے کا اعلان کیا ہے۔
پرینکا چوپڑا، کورونا واریئرس کو20 ہزار جوڑی جوتے عطیہ کریں گی - پرینکا چوپڑا نے صحت عملہ کو عطیہ کیا
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کورونا وارئیرس کو20 ہزار جوڑی جوتے دینے کا اعلان کیا ہے۔
پرینکا چوپڑا، کورونا واریئرس کو20 ہزار جوڑی جوتے عطیہ کریں گی
بتایا جارہا ہے کہ پرینکا نے کورونا وائرس وبا کے درمیان لاس اینجلس میں فرنٹ لائن پرکام کررہے صحت سے متعلق کارکنان کو 10 ہزارفٹ ویئر عطیہ کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پورےملک میں سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں کام کرنےوالے افراد کو دس ہزار جوتوں کے جوڑے بھیجے ہیں۔