آسام میں امدادی کاموں کے لئے عطیہ کرنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے سیلاب سے متاثرہ ریاست بہار کے لئے چندہ دیا۔
پرینکا نے ٹویٹر پر کہا کہ انہوں نے امدادی کاموں کے لئے آسام اور بہار کی سیلاب امدادی تنظیموں کو مدد فراہم کی ہے اور اپنے مداحوں سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ نے لکھا 'بھارت میں مانسون نے ملک کے بہت سارے حصوں میں زبردست تباہی مچا دی ہے۔ ریاست بہار جہاں میں بارش کی وجہ سے سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔'