کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں سبھی بالی وڈ ستارے لاک ڈاؤن میں ہیں اور قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔ یہ سبھی فنکار فٹ رہنے کی بھی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں پریتی زنٹا نے لاک ڈاؤن کے دوران ورزش کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ لیمپ کے سہارے ورک آؤٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ پریتی زنٹا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس پر زبردست کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔
پریتی زنٹا نے لاک ڈاؤن میں فٹنس کا نیا طریقہ ڈھونڈا
بالی کی ببلی گرل پریتی زنٹا نے لاک ڈاؤن کے دوران فٹ رہنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
بالی کی ببلی گرل پریتی زنٹا
پریتی زنٹا کے اس ویڈیو میں ان کی انرجی اور انداز دیکھنے لائق ہے۔ اس میں وہ پیلی ٹی شرٹ اور کالی ٹائٹس میں نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پریتی نے لکھا ’’کوارنٹائن کے دوران فٹ رہنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ سیدھے سادے الفاظ میں ’’ جگاڑ ایسا ہوتا ہے‘‘۔ پریتی کے اس ویڈیو کی شائقین خوب تعریف کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو دو لاکھ سے بھی زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔