اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

پریتی زنٹا نے دھونی کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی - پریتی زنٹا اور دھونی

اداکار پریتی زنٹا نے پیر کے روز بھارت کو ورلڈ کپ جیتانے والے کپتان ایم ایس دھوںی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی۔ساتھ میں تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ 'آپ ہمیشہ سے سب سے پرجوش انسان ہیں'۔

پریتی زنٹا نے دھونی کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی
پریتی زنٹا نے دھونی کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی

By

Published : Aug 17, 2020, 3:04 PM IST

اداکار پریتی زنٹا نے ایم ایس دھونی کی ریٹائرمنٹ پر ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی

فلم کل ہو نہ ہو کی ادکارہ نے دھونی کی ہیلی کاپٹر شاٹ کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلی کاپٹر تو اتر جاتا ہے لیکن اس کی سواری ناقابل فراموش ہوتی ہے۔

کوئی مل گیا اداکارہ نے ٹوئیٹر پر ایک پرانی تصویر شیئر کی،جس میں دونوں خوشگوار لمحہ بانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔تصویر میں زنٹا کرکٹ کے میدان میں کپتان کا ہاتھ پکڑے ہوئے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ یہ تصویر کسی آئی پی ایل میچ کے درمیان لی گئی ہے ۔جہاں پریتی 'کنگس الیوان پنجاب' ٹیم کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ دھونی 'چنئی سپر کنگس' کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے اور ہاتھ میں کرکٹ کا ہیلمٹ پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


وہ اس پوسٹ میں لکھتی ہیں ، "تمام حیرت انگیز یادوں کے لئے آپ کا شکریہ''۔آپ سب سے پرجوش انسانوں میں سے ایک ہیں۔ آپ کو زندگی کی نیک خواہشات۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پوسٹ پوسٹ کئے گئے اس تصویر کو ایک گھنٹہ میں ہی 5.8 ہزار سے زیادہ لائیکس ملے ۔

واضح رہے کہ فتے کے روز دھونی نے انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وکٹ کیپر اور بیٹسمین دھونی نے ایک ویڈیو شیئر کی اور اس پوسٹ کے عنوان میں انہوں نے لکھا ، "آپ کی محبت اور حمایت کے لئے بہت بہت شکریہ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details