اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

پریتی زنٹا نے اپنی فلم سولجر کو یاد کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی - پریتی زنٹا سولجر

بالی ووڈ کی اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی فلم سولجر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں پریتی اپنے معاون اداکار بابی دیول کے ساتھ نیلے رنگ کے لباس میں نطر آرہی ہیں۔

پریتی زنٹا نے اپنی فلم سولجر کو یاد کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی
پریتی زنٹا نے اپنی فلم سولجر کو یاد کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی

By

Published : Apr 1, 2020, 5:56 PM IST

90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ پریتی زنٹا کورونا وائرس کے وبائی بحران کے دوران خود ساختہ علیحدگی اختیار کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے پرانے بالی وڈ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کے سائٹ پر اپنی فلم کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'سولجر دیکھنا میرا ہمیشہ پسندیدہ کام رہا ہے'۔

45 سالہ اداکارہ نے ٹوئیٹر پر اپنی ایکشن رومانوی فلم کی جھلک شیئر کی۔

ویر زارہ کی اداکارہ اس تصویر میں نیلے رنگ کے لباس کو زیب تن کی ہوئی ہوئی ہیں اور وہ اپنے معاون اداکار بابی دیول کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

پریتی نے لکھا کہ ماں اور شوہر کے ساتھ ہمیشہ سولجر دیکھتی ہوں کیونکہ ویسے بھی منگل کی رات ہندی فلم دیکھنے کی رات ہوتی ہے اور میں ماں اور جین میسیا کو نہ نہیں کہہ سکتی ہوں۔

بالی ووڈ کے دیگر ستاروں کی طرح پریتی زنٹا بھی کورونا وائرس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بہترین استعمال کررہی ہیں۔

وہیں پریتی زنٹا افواہوں کو دور کرنے میں بھی سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں۔ ان دنوں جانوروں کے ذریعہ کورونا وائرس پھیلنے والی غلط خبر کی وجہ سے بہت سے پالتو جانوروں کے مالکان اپنے پالتو جانوروں کو ترک کر دے رہیں ہیں، جس کے بعد کل ہو نا ہو اداکار نے لوگوں سے اپنے پالتو جانور کو ترک نہ کرنے کی تاکید کی ہے۔


انہوں نے انسٹاگرام کے ایک پوسٹ میں لکھا کہ "اپنے پالتو جانوروں کا ترک کرنا اب تک کی جانے والی سب سے غیر انسانی چیز ہے۔ خاص طور پر جب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ جانور وائرس پھیلنے کا ذریعہ(کیرئیر) نہیں ہیں۔ محفوظ رہیں، اپنے جانوروں کو پیار کریں اور سماجی دوری اختیار کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے معاملات کی کل تعداد 1637 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے جبکہ علاج کے بعد 133 معاملات ٹھیک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details