فلمساز ایس ایس راجامولی کی فلم باہوبلی سے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے پربھاس ان دنوں اپنی فلم ' رادھے شیام' کی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں۔ وہیں باہو بلی کے دوسرے پارٹ یعنی' باہوبلی : دی کنکلوژن' کو ریلیز ہوئے چار سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن فلمی شائقین کو امید ہے کہ اداکار اور فلمساز مستقبل میں باہوبلی کے تیسرے حصے کو ریلیز کرسکتے ہیں۔Prabhas hints at Baahubali 3
رادھے شیام کی تشہیر کے دوران جب پربھاس سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے اور راجامولی نے کبھی باہوبلی فرنچائز کی تیسرے حصے کو بنانے پر بات کی ہے۔ جس پر اداکار نے کہا کہ 'وہ راجامولی کے بہت قریب ہیں اور وہ ان سے ہر موضوع پر بات کرتے ہیں لیکن کبھی بھی ڈائریکٹر سے فلموں کے بارے میں نہیں پوچھتے۔ Filmmaker SS Rajamouli and Rajamouli
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پربھاس نے کہا، "ہم فلموں کے بارے میں بات نہیں کرتے، ہم بہت قریب ہیں، ہم لڑتے ہیں ہم دن رات بات کرتے ہیں لیکن میں ان سے نہیں پوچھتا کہ 'آپ فلم کب کر رہے ہیں؟' باہوبلی سے پہلے بھی کبھی نہیں پوچھا۔ میں انہیں 10 سال سے جانتا ہوں۔ اس لیے میں کبھی کسی سے فلموں کے بارے میں نہیں پوچھتا۔ مجھے نہیں معلوم کیوں لیکن میں نہیں جانتا۔"