جنوبی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کی فلم 'رادھے شیام' کو سینما گھروں میں 11 مارچ کو ریلیز کردیا گیا تھا۔ مداحوں کو پربھاس کی فلم 'رادھے شیام' کا بے صبری سے انتظار تھا۔ پوری دنیا سے پربھاس کو بے انتہا محبت ملتی ہے، لیکن کبھی کبھی یہ پیار نقصان دہ بھی ثابت ہوجاتا ہے۔ Prabhas Fan Commit Suicide
اس فلم کو فلمی شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ اسی درمیان پربھاس کے ایک مداح نے فلم کو ملنے والے منفی ردعمل کی وجہ سے خودکشی کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں تلک نگر میں پربھاس کے ایک مداح نے خودکشی کرلی۔ ان کی شناخت 24 سالہ روی تیجا کے طور پر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پربھاس کے اس مداح نے خودکشی کرنے سے قبل اپنی والدہ کو فلم کے ریویو کے بارے میں بتایا تھا۔ وہیں موقع پر پہنچی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔