راج کندرا کی ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کو جمعرات کے روز پورنو گرافی کے معاملے میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا۔ کرائم برانچ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ کندرا کی ایک کمپنی میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ابھیجیت بمبلے کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے پورنو گرافی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔
اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ فحش فلمیں بنانے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:راج کندرا، ریان کی عدالتی حراست کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مالونی پولیس اسٹیشن میں ایک 25 سالہ ماڈل کے ذریعے شکایت درج کرائی گئی تھی، جس نے الزام لگایا تھا کہ ماڈل کو شارٹس فلموں اور ویب سیریز میں اداکاری کے لیے سائن کیا گیا تھا، لیکن بولڈ مناظر کے نام پر عریاں مناظر کرنے پر مجبور کیا گیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ بمبلے کو اس کیس میں ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، اسی کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا گیا ہے۔