مجرم وکاس سچدیو پر الزام تھا کہ انہوں نے زائرہ کے گردن اور پیٹھ پر اپنا پاؤں پھیرا۔ مجرم نے یہ کارنامہ تب انجام دیا جب زائرہ نیند میں تھی۔
وکاس سچدیو کو چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سزا دی گئی ہے۔
زائرہ وسیم کے ساتھ جنسی حراسانی کا واقعہ 2017 میں دلی سے ممبئی جانے والی فلائٹ دوران پیش آیا۔
اس واقعے کو زائرہ نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔ اپنی اس پوسٹ میں انھوں نے کہا تھا کہ ’وہ میرے کندھے کو چھیڑتا رہا اور پھر میری پیٹھ اور گردن پر اوپر نیچے پاؤں پھیرتا رہا۔‘
جہاز سے اپنا سفر طے کرنے کے بعد انھوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رو رہی تھی اور اپنے واقعے کو بیان کر رہی تھی۔ اسی وقت انہوں نے کہا تھا کہ’جب تک ہم خود اپنی مدد کرنے کا فیصلہ نہیں کریں گے، کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔‘