اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'مشہور شخصیات کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے' - سشانت کیس پر سونو سود کا ردعمل

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے چل رہے تبصروں پر، سونو سود نے کہا کہ انڈسٹری کے بہت سارے لوگوں نے محض توجہ حاصل کرنے کے لیے بیانات دئے ہیں۔

'مشہور شخصیات کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے'
'مشہور شخصیات کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے'

By

Published : Aug 28, 2020, 8:42 PM IST

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے جاری نکتہ چینی اور منفی رپورٹز پر روشنی ڈالتے ہوئے، اداکار سونو سود نے کہا کہ انڈسٹری کے بہت سے ساتھی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اداکار کی موت کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشہور شخصیات پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہیں عقلمندی کا مظاہرہ پیش کرنا چاہئے۔

نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے بالی ووڈ میں اقربا پروری، احسان پسندی جیسی پرانی بحث کو شروع کردیا ہے۔ جہاں فلمی برادری کے بہت سارے ارکان نے بالی ووڈ کو منفی انداز میں پیش کیا ہے ، اداکار سونو سود نے کہا کہ ان کے بہت سے ساتھیوں نے توجہ حاصل کرنے کے لیے بھی تبصرے کیے۔

ایک معروف پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ ٹی وی پر پرائم ٹائم، مباحثے، انٹرویوز دیکھتے ہیں تو انھیں افسوس ہوتا ہے۔ان کے رشتہ دار جو فلم انڈسٹری سے نہیں ہیں انھیں بھی دکھ ہوتا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ عوامی شخصیات کی حیثیت سے، کسی کو بھی اپنے الفاظ پر بے حد قابو رکھنا پڑتا ہے۔

"جب آپ کسی پلیٹ فارم پر جاتے ہیں اور بات کرتے ہیں تو بطور اداکار ، آپ کو یہ احساس نہیں ہوتا ہے کہ اس کا ملک کے عام آدمی پر کیا اثر پڑے گا کیونکہ وہ آپ پر اعتماد کرتا ہے۔ مشہور شخصیات کی حیثیت سے ، ہم اپنی بات کو بھول سکتے ہیں ، لیکن عام آدمی اسے نہیں بھولتا۔47 سالہ اداکار نے کہا کہ مشہور شخصیات کو ہمیشہ ان کے بیانات کے اثرات کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:ریا کے انٹرویو کے بعد سوشانت کے کنبے کے وکیل نے ٹویٹ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details