ساؤتھ سپراسٹار پون کلیان نے اپنی آنے والی فلم "وکیل صاحب" کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے، یہ سنہ 2016 کی ہندی فلم پنک کا تیلگو ریمیک ہے۔فلم پروڈیوسر بونی کپور نے ٹویٹر پر اس کی جانکاری شیئر کی۔
بونی کپور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پون کلیان نے وکیل صاحب کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ہماری پوری ٹیم کو پاور اسٹار کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آیا۔ہم جلد ہی اس پروجیکٹ کو ریلیز کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ فلم ہندی فلم پنک کا ریمیک ہے، جسے لکھا ہے رتیش شاہ نے ہے اور اس کی ہدایتکاری انیرودھا رائے چودھری نے کی ہے۔اس فلم کی کہانی تین خواتین کے ارد گرد گھومتی ہے۔جس کا کردار تاپسی پنو، کریتی کلہاری اور انڈریا تریناگ نے ادا کیا ہے۔اس کے علاوہ امیتابھ بچن نے ایک ریٹائرڈ وکیل کا کردار ادا کیا ہے۔
اس ریمیک ورژن میں کلیان، امیتابھ بچن کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے
'اوہ مائی فرینڈ' سے شہرت حاصل کرنے والے تیلگو مصنف و ہدایتکار سریرام وینو نے وکیل صاحب کی ہدایت کی ہے۔بونی کپور تمل زبان میں بھی فلم پنک کا ریمیک بنائیں گے، جس میں سپراسٹار اجیت اہم کردار اا کریں گے۔