اردو

urdu

By

Published : May 6, 2020, 7:41 PM IST

ETV Bharat / sitara

پرنیتی چوپڑا مزدوروں کی مدد کے لیے ورچول ڈیٹ پر جائیگی

اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے لاک ڈواؤن سے متاثر یومیہ اجرت مزدوروں کی مدد کے لیے ورچول کافی ڈیٹ پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔انشولا کپور کے فین کائنڈ کی نئی مہم کے تحت یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والے 4 ہزار خاندانوں کو راشن مہیا کرایا جائے گا۔

پرنیتی چوپڑا مزدوروں کی مدد کے لیے ورچول ڈیٹ پر جائیگی
پرنیتی چوپڑا مزدوروں کی مدد کے لیے ورچول ڈیٹ پر جائیگی

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کووڈ 19 کے بحران کے دوران ضرورتمندوں کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔ انہوں نے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے لوگوں کے ساتھ ایک ورچوئل کافی ڈیٹ پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس سے یومیہ اجرت مزدوروں کے 4 ہزار خاندانوں کو راشن مہیا کرایا جائے گا اور 1ہزار یومیہ اجرت حاصل کرنے والے مزدوروں کو روزانہ کھانہ فراہم کیا جائے گا۔

پرنیتی جوپڑا گیو انڈیا کے 'مشن :راشن کا کٹ' سے جڑ کر لوگوں کی مدد کرنے والی ہیں۔اس کے ذریعہ اس بحران سے متاثر لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

اس راشن کٹ میں دال، چاول، آٹا، نمک، مسالہ، چائے، چینی، تیل وغیرہ شامل ہوگا۔جس سے چارلوگوں پر مشتمل ایک خاندان کی بھوک مٹائی جاسکتی ہے۔یہ راشن کٹ مہاراشٹر، راجستھان، بہار اور تمل ناڈو کے خاندانوں کو تقسیم کیا جائے گا۔

اداکارہ پرنیتی یہ نیک کام ارجن کپور کی بہن انشولا کپور کی خیراتی ادارہ فین کائنڈ کے ساتھ مل کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اس بارے میں بتایا کہ ہمارے ملک میں کورونا وائرس بحران کے دوران آج بھی لاکھوں خاندان یومیہ اجرت حاصل کر زندگی بسر کررہے ہیں، جنہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھوکا نہیں سونا چاہیے، تو چلئیے ہم بدلاؤ لانے اور خیال رکھنے کےلیے چھوٹی سی کوشش کرتے ہیں۔

اس فنڈ کو اکھٹا کرنے والے ڈیٹ کےلیے مقابلہ رکھا گیا ہے جس میں مداح فین کائنڈ کی ویب سائٹ پر جاکر عطیہ کرسکتے ہیں اور پرنیتی کے ساتھ ورچول ڈیٹ پر جانے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ مقابلہ ایک ہفتہ تک چلے گا، جس کی شروعات آج سے ہی یعنی 6 مئی سے ہورہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details