قومی اعزاز یافتہ ادکار پریش راول چاچی 420، ہیرا پھیری جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں، اور اس دوران انہوں نے کئی ایسے کردار نبھائیں ہیں جو چیلنج سے بھرپور تھے۔
ایک میڈیا ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے پریش راول نے کہا 'میں کئی عرصے سے کام کر رہا ہوں، دیکھنے والے بھی جانتے ہیں کہ آپ کس قسم کے اداکار ہیں، جس کے بعد اداکار کا راستہ بدل جاتا ہے اور اب میں ایسی اسکرپٹ دیکھنا چاہتا ہوں، جس میں میرا کردار مجھے چیلنج کرے، میں اپنے حدوں سے پرواز کرنا چاہتا ہوں، اور میں اپنے آپ سے کہنا چاہتا ہوں، یہ مجھ سے ہو گا کیا'۔