اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

پربھاس اور دیپکا پاڈکون ساتھ میں کام کرسکتے ہیں - پربھاس، دیپکا پاڈکون

ساؤتھ انڈین فلم کے معروف اداکار پربھاس بالی ووڈ میں ساھو میں کام کرنے کے بعد ان ڈمپل گرل دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

Dimple Girl Deepika Padukone
ڈمپل گرل دیپیکا پاڈوکون

By

Published : Mar 2, 2020, 11:56 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:40 AM IST

ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار پربھاس ڈمپل گرل دیپکا پادکون کے ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

پربھاس نے فلم ساهو سے بالی ووڈ میں قدم جمایا تھا تاہم یہ فلم امید کے مطابق باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کر پائی تھی۔

پربھاس ابھی اپنی آنے والی فلم میں سپر ہیروز کے رول میں نظر آ سکتے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ پربھاس، ناگ اشون کی فلم میں نظر آئیں گے، فلم میں ان کے اپوزٹ دیپکا پادکون ہو سکتی ہیں تاہم فلم کے بارے میں ابھی کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پربھاس جب اپنی حالیہ مصروفیات ختم کر لیں گے تب اس فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

پربھاس اس وقت پوجا ہیج کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور وہیں دیپکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ فلم 83 میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔

فلم میں رنویر انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپِل دیو کے رول میں ہوں گے وہیں دیپکا فلم میں ان کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details